اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ڈویلپمنٹ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایشیاءپیسیفک ریجن کے اربوں لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے لئے علاقائی تعاون و روابط میں اضافہ اور ترقیاتی حکمت عملی پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔ جمعہ کو پائیدار ترقی سے متعلق چوتھے ایشیاءپیسفک فورم کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشیاءپیسیفک …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ڈویلپمنٹ پروفیسر احسن اقبال کا پائیدار ترقی سے متعلق چوتھے ایشیاءپیسفک فورم کے اختتامی سیشن سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ڈویلپمنٹ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایشیاءپیسیفک ریجن کے اربوں لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے لئے علاقائی تعاون و روابط میں اضافہ اور ترقیاتی حکمت عملی پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔ جمعہ کو پائیدار ترقی سے متعلق چوتھے ایشیاءپیسفک فورم کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشیاءپیسیفک میں ناانصافیوں ،امتیازی سلوک کا خاتمہ اور امن و ہم آہنگی کا فروغ بڑے چیلنجز ہیں، یہ خطہ چار ارب تیس کروڑ سے زائد لوگوں پر مشتمل ہے جو کہ دنیا کی مجموعی آبادی کا دو تہائی ہے،انہوں نے کہا کہ ایشیاءعالمی معیشت میں شرح نمو میں ترقی کے حوالے سے ایک ابھرتا ہوا ریجن ہے اور 2050 تک عالمی جی ڈی پی میں اس کا حصہ باون فیصد سے بھی بڑھ جائے گا،انہوں نے کہا کہ ایشیاءپیسیفک ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا خطہ ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو روکنے کے لئے خطے کے ممالک کو مل کر کام کر نا ہوگا۔








