اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات اور پوسٹل سروسز مراد سعیدکی زیر صدارت پیر کو وزارت مواصلات میں اہم اجلاس ہوا جس میں ملک میں موجودہ دھند، موسم اور ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت مواصلات، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پولیس کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے این ایچ اے …
وفاقی وزیر مواصلات اور پوسٹل سروسز مراد سعیدکی زیر صدارت اجلاس’ ملک میں موجودہ دھند، موسم اور ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات اور پوسٹل سروسز مراد سعیدکی زیر صدارت پیر کو وزارت مواصلات میں اہم اجلاس ہوا جس میں ملک میں موجودہ دھند، موسم اور ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت مواصلات، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پولیس کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے این ایچ اے اور نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پولیس کے افسران کو ہدایت کی کہ میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا جائے کہ دھند، موسم اور ٹریفک کی بدلتی صورتحال این ایچ اے موبائل ایپ پر چوبیس 24 گھنٹے دستیاب ہے جو اپ ڈیٹ ہوتی رہتی ہے۔ این ایچ اے نیٹ ورک پر سفرکرنے والوںسے گزارش ہے کہ وہ اپنے موبائل پر این ایچ اے کی موبائل ایپ ڈائون لوڈ کرکے سفر سے متعلق آگاہی حاصل کرتے رہیں جس سے سفر کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔ NHA-IS Application کو Android and Apple Devices پر Google Play Store سے NHA-IS کے نام سے سرچ کرکے ڈائون لوڈ اور انسٹال کیا جا سکتا ہے۔








