وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اسلامی فلاحی اور ریاست مدینہ کا قیام ہمارا ایمان ہے‘ انصاف کا بہترین نظام دینے کی کوشش کر رہے ہیں‘ اداروں میں اب ”اپنا نہیں“ بلکہ ”اچھا بندہ“ تعینات ہوگا‘ لوٹی ہوئی دولت واپس لانے‘ ٹیکس نیٹ کو توسیع دینے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں‘ تحریک انصاف کی حکومت نے کشمیر اور …

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اسلامی فلاحی اور ریاست مدینہ کا قیام ہمارا ایمان ہے‘ انصاف کا بہترین نظام دینے کی کوشش کر رہے ہیں‘ اداروں میں اب ”اپنا نہیں“ بلکہ ”اچھا بندہ“ تعینات ہوگا‘ لوٹی ہوئی دولت واپس لانے‘ ٹیکس نیٹ کو توسیع دینے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں‘ تحریک انصاف کی حکومت نے کشمیر اور کلبھوشن یادیو کا نام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھایا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں مولانا اسعد محمود‘ حنا ربانی کھر اور دیگر اراکین کے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ ہمارا قف بہت واضح ہے۔ وزیراعظم نے ملک کو مدینہ کی ریاست بنانے کی بات کی ہے۔ اس سے کسی کو کیا گلہ ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں