اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ 2019ءمعیشت کے استحکام کا سال تھا جبکہ 2020ءاس کے ثمرات عوام تک پہنچانے کا سال ہے‘ خسارہ میں چلنے والے ادارے خسارے سے نکالے، پورا ملک گروی تھا ‘ سود کی مد میں10 ارب ڈالر واپس کرنے تھے،احساس پروگرام پاکستان کی تاریخ کا غربت کے خاتمہ کا سب سے بڑا پروگرام ہے یہ …
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا قومی اسمبلی میں بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ 2019ءمعیشت کے استحکام کا سال تھا جبکہ 2020ءاس کے ثمرات عوام تک پہنچانے کا سال ہے‘ خسارہ میں چلنے والے ادارے خسارے سے نکالے، پورا ملک گروی تھا ‘ سود کی مد میں10 ارب ڈالر واپس کرنے تھے،احساس پروگرام پاکستان کی تاریخ کا غربت کے خاتمہ کا سب سے بڑا پروگرام ہے یہ صرف بی آئی ایس پی تک محدود نہیں ہے، تمام سابق قبائلی اضلاع کے رہنے والوں کو رواں سال جبکہ اسلام آباد میں 53 ہزار مستحق افراد کو صحت کارڈ مارچ تک جاری کئے جائیں گے، پاکستان کاروبار میں آسانیوں میں10 پہلے ممالک اور سیاحت میں پاکستان پسندیدہ ترین ممالک میں شامل ہوا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ 2019 میں خسارے میں چلنے والے ادارے بہتری کی سمت گامزن ہوئے اس کے بعد اس کے ثمرات عوام تک پہنچانے ہیں، صحت انصاف کارڈ پورے ملک کے لئے شروع ہوگیا ہے، 57 لاکھ افراد کے لئے یہ کارڈ جاری کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ اسلام آباد میں53 ہزار مستحق افراد کو صحت کارڈ مارچ تک جاری کئے جائیں گے، تمام سابق قبائلی اضلاع کے رہنے والوں کو 2020ءتک یہ کارڈ جاری کئے جائیں گے جبکہ پورے صوبہ کے پی کے میں مستحق افراد کو صحت کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولت میسر آسکے گی، اس کے علاوہ ملک بھر میں ایک کروڑ افراد کو صحت انصاف کارڈ کا اجراءاسی سال یقینی بنایا جائے گا جس سے سات لاکھ 20 ہزار روپے تک مفت علاج یا کسی بھی سرکاری یا بہترین پرائیویٹ ہسپتال میں کرایا جاسکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اراکین اپنے اپنے حلقوں میں صحت انصاف کارڈ کے لئے کام کریں تاکہ مستحق لوگوں کو یہ کارڈ مل سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2019ءمعیشت کے استحکام کا سال تھا جبکہ 2020ءاس کے ثمرات عوام تک پہنچانے کا سال ہے، یوٹیلٹی سٹورز پر مستحق افراد کوسبسڈی دینے کے لئے 6 ارب روپے جاری کردیئے گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد سردی میں شاہراﺅں پر سونے والوں کے لئے شیلٹر پروگرام شروع کیا جس سے اس وقت لاکھوں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ احساس پروگرام پاکستان کی تاریخ کا غربت کے خاتمہ کا سب سے بڑا پروگرام ہے، یہ صرف بی آئی ایس پی تک محدود نہیں ہے، اس کا دائرہ کار بہت وسیع ہے، اس میں طالب علموں‘ نوجوانوں‘ بیواﺅں کے لئے امداد اور قرضوں کی سہولت دی گئی ہے، جن لوگوں کو بی آئی ایس پی سے نکالا گیا ان کا ڈیٹا موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ خیبرپختونخوا میں 2014ءمیں شروع ہوا، اب پورے پاکستان میں اس کا اطلاق ہوگا۔ پورے ملک میں 5.7 ملین خاندانوں کو صحت انصاف کارڈز فراہم کئے جارہے ہیں۔








