وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعیدکا بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ حادثاتی چیئرمین کو علم ہونا چاہئے کہ نئے پاکستان میں کرپشن اور لوٹ مار ناقابل معافی جرم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حادثاتی چیئرمین اپنے والد کی لوٹ مار کا جواب دینے …

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ حادثاتی چیئرمین کو علم ہونا چاہئے کہ نئے پاکستان میں کرپشن اور لوٹ مار ناقابل معافی جرم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حادثاتی چیئرمین اپنے والد کی لوٹ مار کا جواب دینے کی بجائے اوٹ پٹانگ تقریریں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب پاپا گرفتار ہوتے ہیں تو تھوڑا دکھ ہوتا ہے، جب پھوپھی گرفتار ہوتی تو زیادہ دکھ ہوتا ہے اور جب جعلسازی والی گرفتار ہو تو شدید ترین دکھ ہوتا ہے۔

مزید خبریں