وفاقی وزیر مواصلات و ڈاک خانہ جات مراد سعید کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات و ڈاک خانہ جات مراد سعید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سمیت مخالف سیاسی جماعتیں سیلاب پر سیاست چمکا رہی ہے، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سے توجہ ہٹانے کے لئے یہ پریس کانفرنسز کرتے ہیں اور الزامات لگاتے ہیں، گوداموں میں گندم اور توشہ خانوں میں توشے نہیں چھوڑتے اور سیاست الزامات کی کرتے ہیں۔ ان خیالات …

اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات و ڈاک خانہ جات مراد سعید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سمیت مخالف سیاسی جماعتیں سیلاب پر سیاست چمکا رہی ہے، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سے توجہ ہٹانے کے لئے یہ پریس کانفرنسز کرتے ہیں اور الزامات لگاتے ہیں، گوداموں میں گندم اور توشہ خانوں میں توشے نہیں چھوڑتے اور سیاست الزامات کی کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایک صاحب بصیرت شخصیت ہیں، کورونا کے خاتمے کے لئے ان کی سمارٹ لاک ڈاﺅن پالیسی کو پوری دنیا نے سراہا اور پاکستان میں اس وجہ سے صورتحال تسلی بخش رہی، ہم اب بھی لوگوں کو کہتے ہیں کہ کورونا ختم نہیں ہوا کم ہوا ہے، احتیاطی تدابیر جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے، بہت سارا کچرا ہم نے صاف کر دیا، سندھ حکومت کا کچرا بھی جلد صاف کر دیں گے، کراچی کے حالات ایک دن کی بات نہیں برسوں کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے حالیہ دورہ سندھ کے موقع پر کراچی کی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات اور فیصلے کئے اور تاریخی ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی پالیسیوں کے باعث پیپلزپارٹی اور مخالف سیاسی جماعتوں کو پریشانی لاحق ہے، وہ اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے انہیں بھی سیاست کی نذر کر دیتے ہیں، وزیراعظم نے کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے خصوصی توجہ دی ہے، ہم کراچی کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، تباہ کن بارشوں سے کراچی سمیت پورے سندھ میں بہت زیادہ تباہی کا سامنا کرنا پڑا، وزیراعظم نے ان تمام معاملات کا نوٹس لیتے ہوئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے، انشاءاللہ اب کراچی کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کراچی کے مسائل پر سیاست کرتی ہے لیکن علاج باہر سے کراتے ہیں، کئی دہائیوں سے سندھ پر پیپلزپارٹی حکمران ہے مگر سندھ کے لوگوں کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں گورننس کا مسئلہ ہے، ہم نے بہتری کے لئے اقدامات کئے ہیں جلد نتائج سامنے آئیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف باہر جا رہے تھے تو اس وقت صبح شام یہ واویلا کیا جا رہا تھا کہ اگر انہیں روکا گیا اور ان کو باہر علاج نہ کرانے دیا تو خدانخواستہ وہ مر جائیں گے، شکر ہے کہ وہ صحت مند اور تندرست ہیں۔