وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکندر بوسن کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکندر بوسن نے نیشنل فوڈ سیکورٹی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوراک بنیادی انسانی ضروریات اور حقوق میں سے ایک ہے ‘ حکومت پاکستان نے صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے پاکستان کی عوام کی محفوظ غذائی خوراک تک رسائی اور دستیابی کو یقینی بنانے کا پختہ عزم کررکھا ہے‘ صحت بخش خوراک …

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکندر بوسن نے نیشنل فوڈ سیکورٹی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوراک بنیادی انسانی ضروریات اور حقوق میں سے ایک ہے ‘ حکومت پاکستان نے صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے پاکستان کی عوام کی محفوظ غذائی خوراک تک رسائی اور دستیابی کو یقینی بنانے کا پختہ عزم کررکھا ہے‘ صحت بخش خوراک سے مراد صحت مند عوام اور صحت مند معاشرہ ہے ‘ نیشنل فوڈ سیکورٹی کو قومی سلامتی کے اہم ترین اجزاءمیں سے ایک جزو سمجھا جاتا ہے‘ پاکستان میں فوڈ کرافٹ وافر مقدار میں دستیاب ہے جن میں سے کئی اشیاءہم دوسرے ممالک کو برآمد کررہے ہیں‘ملک میں جون کے بعد پانی کی صورتحال میں بہتری آجائے گی تاہم دستیاب پانی کو صحیح استعمال کی ضرورت ہے‘پاکستان میں 97 فیصد چھوٹے کاشتکار ہیں ان کسانوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔وہ منگل کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔