اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بر ائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے غربت اور بھوک کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، صحت مند غذا ہر انسان کا بنیادی حق ہے، حکومت نے زرعی شعبے کا بجٹ ایک ارب سے بڑھا کر 12 ارب روپے کر دیا ہے جبکہ زرعی ایمرجنسی پروگرام کیلئے 287 ارب روپے مختص …
وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محبوب سلطان کا خوراک کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بر ائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے غربت اور بھوک کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، صحت مند غذا ہر انسان کا بنیادی حق ہے، حکومت نے زرعی شعبے کا بجٹ ایک ارب سے بڑھا کر 12 ارب روپے کر دیا ہے جبکہ زرعی ایمرجنسی پروگرام کیلئے 287 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، حکومت لائیو سٹاک اور فشریز سمیت زراعت کے تمام شعبوں کی ترقی کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خوراک کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا انعقاد قومی زرعی تحقیقاتی مرکز (این اے آر سی) اور وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ نے کیا تھا۔ اس موقع پر عالمی ادارہ خوراک اوکسفیم اور دیگر تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ حکومت عام آدمی کی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔








