لاہور/اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ اور مینگورہ کو ریلوے سسٹم کے ساتھ ملانے کےلئے ریلوے حکام کو فوری طور پر کام شروع کرنے کا حکم دےدیا ہے۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مالاکنڈ اور مینگورہ کے راستے چین کو لنک کرنے کے …
وفاقی وزیر نے مالاکنڈ اور مینگورہ کو ریلوے سسٹم کے ساتھ ملانے کےلئے ریلوے حکام کو کام شروع کرنے کا حکم دےدیا

مزید خبریں
لاہور/اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ اور مینگورہ کو ریلوے سسٹم کے ساتھ ملانے کےلئے ریلوے حکام کو فوری طور پر کام شروع کرنے کا حکم دےدیا ہے۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مالاکنڈ اور مینگورہ کے راستے چین کو لنک کرنے کے حوالے سے بھی سٹڈی مکمل کی جائے۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور، چیئرپرسن مسز پروین آغا اور مشیر ریلویز انجم پرویز سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ حکام کی طرف سے وفاقی وزیر ریلویز کو بریفنگ دی گئی کہ خیبر پختونخواکے لوگ چین کے ساتھ تجارت اور دیگر امور میں یہی راستہ استعمال کرتے رہے ہیں مگر امن و امان کی مخدوش حالت کی وجہ سے اس منصوبے کو باقاعدہ طور پر زیرِ غور ہی نہیں لایا جا سکا۔








