اسلام آباد ۔ 06 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا ہے کہ مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے پاکستان آنے والے سکھ یاتری ہمارے مہمان ہیں، حکومت انہیں ہر ممکنہ سہولت کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ اقلیتوں …
وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب کی ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا ہے کہ مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے پاکستان آنے والے سکھ یاتری ہمارے مہمان ہیں، حکومت انہیں ہر ممکنہ سہولت کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ اقلیتوں کو مساوی حقوق دیئے ہیں، پاکستان میں رہنے والے سکھ برادری کے لوگ پاکستان کے شہری اور محب وطن ہیں، بابا گورونانک اور پنجہ صاحب پر حاضری سمیت اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، پاکستان ان کی مہمان نوازی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکھ پاکستان کا امن کا پیغام پوری دنیا میں سفیر کے طور پر پہنچاتے ہیں، ان کے ساتھ ہمارا رہن سہن اور کلچر طویل عرصہ تک مشترک رہا ہے۔








