وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدر آزاد کشمیر کے لیے نامزدگی پر مبارکباد
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدر آزاد کشمیر کے لیے نامزدگی پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدر آزاد کشمیر کے لیے نامزدگی پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ بدھ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی جانب سے ڈاکٹر نجیب نقی خان کی نامزدگی خوش آئند ہے۔
ڈاکٹر نجیب نقی خان کی نامزدگی ان کی سیاسی و عوامی خدمات پر قیادت کے اعتماد کا اظہار ہے۔امید ہے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کی ترقی اور عوامی فلاح میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ڈاکٹر نجیب نقی خان کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت پر نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر نجیب نقی خان کو اہم ذمہ داری احسن انداز میں نبھانے کی توفیق دے ۔







