اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا حالیہ بحران اپریل میں غیر معمولی درجہ حرارت کی وجہ سے پیدا ہوا، 2200 میگاواٹ کے پاور پلانٹس سالانہ مرمت کے لئے بند تھے، ہمیں توقع نہیں تھی کہ اپریل میں درجہ حرارت اس حد تک بڑھے گا تاہم یکم مئی کو …
وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا توجہ مبذول نوٹس پر اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا حالیہ بحران اپریل میں غیر معمولی درجہ حرارت کی وجہ سے پیدا ہوا، 2200 میگاواٹ کے پاور پلانٹس سالانہ مرمت کے لئے بند تھے، ہمیں توقع نہیں تھی کہ اپریل میں درجہ حرارت اس حد تک بڑھے گا تاہم یکم مئی کو بند پلانٹ کام کرنا شروع کر دیں گے اس کے علاوہ مزید بجلی بھی سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔ 31 دسمبر 2018ءسے پہلے 6400 میگاواٹ نئی بجلی سسٹم میں شامل ہوگی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں عبدالستار باچانی کے گھریلو، تجارتی صارفین اور ان کے کاروبار کو متاثر کرنے والی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ گزشتہ 10 سے 15 دنوں سے بجلی کا بحران ہے۔ اس وقت 2700 میگاواٹ بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ اپریل میں اس ڈیمانڈ کی توقع نہیں تھی، اس کی وجہ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہے۔








