اسلام آباد ۔ 05 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کے جلسے جلوسوں سے بالکل بھی پریشان نہیں ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 2018ءکے آخر تک ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا جو وعدہ کیا …
وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کے جلسے جلوسوں سے بالکل بھی پریشان نہیں ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 2018ءکے آخر تک ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا جو وعدہ کیا ہے اسے پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو موسم کی شدت کا احساس ہے لیکن ہم یقین دلاتے ہیں کہ گرمیوں کا یہ موسم لوڈ شیڈنگ کا آخری سیشن ہوگا کیونکہ حکومت اس مسئلے کے حل کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو بجلی چوری میں ملوث ہیں ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور ان کے بجلی کے کنکشنز بھی کاٹ دئیے جائیں گے۔ انہوں نے اپنے سیاسی مخالفین سے کہا کہ ہر وقت حکومت پر بلاوجہ تنقید کی بجائے وہ اپنے اپنے علاقوں میں بجلی چوری کرنے والوں کا احتساب کریں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پر تنقید کرنے سے پہلے صوبائی حکومتوں کو اپنی کارکردگی پر غور کرنا چاہیئے۔








