وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کا نسٹ میں یو ایس پاکستان سینٹر فار ایڈوانس سٹڈیز کے پہلے کانووکیشن سے خطاب

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے انسانی وسائل کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ علم پر مبنی معیشت سے ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ درآمدات کو قابل تجدید توانائی سے کم کیا جا سکتا ہے۔ قابل تجدید توانائی ملک کا مستقبل ہے۔ اس کے لئے باقاعدہ …

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے انسانی وسائل کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ علم پر مبنی معیشت سے ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ درآمدات کو قابل تجدید توانائی سے کم کیا جا سکتا ہے۔ قابل تجدید توانائی ملک کا مستقبل ہے۔ اس کے لئے باقاعدہ ادارہ قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی (نسٹ) میں یو ایس پاکستان سینٹر فار ایڈوانس سٹڈیز کے پہلے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں اضافہ کئے بغیر علم پر مبنی معیشت کے فروغ کا مقصد حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی سازوں کو ملک کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر ڈالنے کے لئے انسانی وسیلے کے شعبے میں سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایک کھرب روپے سے زائد کے توانائی کے شعبے کے لئے اپنی ماہرانہ رائے دینے کے لئے ہمارے پاس ماہرین کی تعداد کم ہے جبکہ انسانی وسیلے کے شعبے میں بھی بہتر کم رقم خرچ کی جا رہی ہے۔