وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان کاپاکستان میں بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب

130

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان نے کہا کہ حکومت معاشی ترقی کےلئے ملک کے کونے کونے میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائے گی، نئی قابل تجدید توانائی پالیسی کا اعلان آئندہ ماہ کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاکستان میں بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کا اہتمام یو ایس پاکستان ایڈوانس سٹڈیز ان انرجی، نسٹ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور اور اریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ اوپن اور مسابقتی توانائی مارکیٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے اس سے نہ صرف سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے بلکہ علاقائی توانائی تجارت کےلئے بھی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی توانائی کی مارکیٹ کا حجم 60 ارب ڈالر سے زائد ہے اور صرف بجلی کی پیداوار کے شعبہ میں 40 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرانسمیشن اور تقسیم کے شعبہ میں بھی سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو اگلے چند سال کے دوران پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں 14 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبہ میں وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانے کےلئے ماہرین اور طلباءکو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، ملک میں اس وقت بھی 25 فیصد آبادی کو توانائی کی سہولت حاصل نہیں ہے، ہمارے انرجی مکس میں 60 فیصد تھرمل اور 30 فیصد ہائیڈل اور دیگر وسائل پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انرجی مکس میں قابل تجدید توانائی کا احساس بڑھا نے کےلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور قابل تجدید توانائی یا انرجی مکس میں حصہ بڑھنے سے عوام کو توانائی کی صورتحال بہتر فراہمی میں مدد ملے گی۔ یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی بالخصوص اور توانائی کی بڑی تعداد موجود ہے جو ایسے توانائی کی بڑھتی ضرورت پوری کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا انہوں نے کہا کہ امریکہ نے منگلا ڈیم اور تربیلا ڈیم کی تعمیر میں پاکستان کی مدد کی ہے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار حسین نے کے مواقع سے فائدہ اٹھانا وقت کی ضرورت ہے اور یہ کانفرنس مطلوبہ مقاصد کے حصول میں مددگار ثابت ہوگی۔