اسلام آباد۔یکم مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات اور قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے سینیئر صحافی خوشنود علی خان کی والدہ کی المناک وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے ۔ اتوار کوجاری اپنے تعزیتی پیغام میں سینیٹر پرویز رشید نے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے حوصلہ اور صبر جمیل عطا فرمائے۔