سڈنی۔20اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک آسٹریلیا کے شہر سڈنی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ21 تا 23 اکتوبر تک منعقدہ انٹرنیشنل مائننگ اینڈ ریسورسز کانفرنس (IMARC 2025) میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق سڈنی ایئرپورٹ پر ہائی کمشنر عرفان شوکت اور دیگر سینئر حکام نے وزیر توانائی علی پرویز ملک کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر کانفرنس میں پاکستان کی توانائی کی …
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک آسٹریلیا کے شہر سڈنی پہنچ گئے

مزید خبریں
سڈنی۔20اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک آسٹریلیا کے شہر سڈنی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ21 تا 23 اکتوبر تک منعقدہ انٹرنیشنل مائننگ اینڈ ریسورسز کانفرنس (IMARC 2025) میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق سڈنی ایئرپورٹ پر ہائی کمشنر عرفان شوکت اور دیگر سینئر حکام نے وزیر توانائی علی پرویز ملک کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر کانفرنس میں پاکستان کی توانائی کی منتقلی اور اہم معدنیات کی ترقی: عالمی شراکت داری کے نئے افق کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ اپنے دورے کے دوران علی پرویز ملک کانفرنس میں شریک وزرائے مملکت، آسٹریلوی حکومت کے سینئر عہدیداران اور عالمی صنعتی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں اہم معدنیات کی تلاش، توانائی کی منتقلی اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔علی پرویز ملک دورہ آسٹریلیا کے دوران پاکستانی بزنس کمیونٹی اور اوورسیز پاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے اور انہیں حکومتِ پاکستان کی سرمایہ کاری کے فروغ اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے سہولت کاری کے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔یہ دورہ پاکستان کےتوانائی کے شعبے میں عالمی شراکت داری کو مضبوط بنانے ماحولیاتی اہداف کے حصول، اور معدنی وسائل کی ویلیو چین میں ذمہ دارانہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔








