وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نےڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شمشاد اختر ایک باوقار خاتون تھیں جنہوں نے دیانتداری اور رحمدلی کے ساتھ اپنے ملک کی بہترین خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے متعدد مواقعوں پر اُن سے بات چیت کرنے کا اعزاز …

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نےڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شمشاد اختر ایک باوقار خاتون تھیں جنہوں نے دیانتداری اور رحمدلی کے ساتھ اپنے ملک کی بہترین خدمت کی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے متعدد مواقعوں پر اُن سے بات چیت کرنے کا اعزاز حاصل ہوا اور مَیں نے اُنہیں ہمیشہ شائستہ، محبّ وطن اور علم دوست پایا۔ انہوں نے دعا کی کہ ﷲ تعالیٰ اُن کو جنتُ الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔