وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا ایف جی پبلک سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پوری قوم قائداعظم محمد علی جناح کو آج کے دن بھرپورخراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ کرسمس تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم ایک ہیں۔معاشرے کی تعمیروترقی میں اساتذہ اہم کردار ادا کرتے ہیں۔واہ کینٹ میں وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے منگل کو ایف جی پبلک سکول میں منعقدہ تقریب …

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پوری قوم قائداعظم محمد علی جناح کو آج کے دن بھرپورخراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ کرسمس تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم ایک ہیں۔معاشرے کی تعمیروترقی میں اساتذہ اہم کردار ادا کرتے ہیں۔واہ کینٹ میں وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے منگل کو ایف جی پبلک سکول میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے اپنے پرانے استاتذہ اور کلاس فیلوز سے ملاقات کی۔ انہوں نے مسیحی برادری اور پاکستانیوں کو کرسمس اور قائد اعظم کی یوم پیدائش کی مبارکباد دی۔ انھوں نے کہا کہ پوری قوم قائداعظم کو آج کے دن خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی تعمیروترقی میں اساتذہ اہم کردار ادا کرتے ہیں