وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کی ہدایات پر سوئی ناردرن اپنے صارفین کو گیس کی سپلائی کے لیے پر عزم ہے، ترجمان پٹرولیم ڈویژن

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کی ہدایات پر سوئی ناردرن اپنے صارفین کو گیس کی سپلائی کے لیے پر عزم ہے ،اسلام آباد کے متعدد علاقوں میں ہیوی خطرناک کمپریسر لگا کر سوئی گیس کھینچنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ہفتہ کو ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیرغلام سرور خان کی ہدایت پر سوئی ناردرن کے شعبہ یو ایف جی …

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کی ہدایات پر سوئی ناردرن اپنے صارفین کو گیس کی سپلائی کے لیے پر عزم ہے ،اسلام آباد کے متعدد علاقوں میں ہیوی خطرناک کمپریسر لگا کر سوئی گیس کھینچنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ہفتہ کو ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیرغلام سرور خان کی ہدایت پر سوئی ناردرن کے شعبہ یو ایف جی کی بڑی کارروائی عمل لائی، ترنول، سنگجانی گولڑہ میرا بادیہ ترلائی، کھنہ ترامڑی بھارہ کو سمیت کئی علاقوں میں خطرناک گیس کمپریسر لگا نے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ،اس دوران کارروائی کرتے ہوئے 600گیس کمپریسر مشینیں منقطع کر لیں،لہذا گیس کمی کی صورتحال پہلے سے بہتر ھو گئی۔ترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ گیس صارفین اپنی حق تلفی نہ ھونے دیں اپنے ارد گرد کڑی نظر رکھیں، تاکہ غیر قانونی گیس حاصل کر نے والوں کا محاسبہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ سسٹم میں اتنی گیس ھے کہ سب کا چولہا جل سکے ، سوئی گیس کمپریسر انتہائی خطرناک اور جان لیوا ہیں،اس سے گھروں میں گیس بھر جاتی ھے سوتے میں دم گھٹنے ، آگ لگنے اور دھماکے ہونےکے واقعات ہو رہے ہیں ۔ترجماننے کہا کہ جس سے مال جان اور قومی گیس کا نقصان ہو رھا ھے ،سوئی ناردن گیس کے آفس 24گھنٹے سروس مہیا کرتے ہیں ،شکایات کے لئے ایک الگ سیل بنایا گیا ہے،سوئی گیس کے غیر قانونی استعمال,کمپریسر کا استعمال سے اجتناب کریں ،غیر قانونی کنکشن اور میٹر ٹیمپرنگ سے اجتناب کریں۔ترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ یہ تمام چیزیں کم پریشر اور سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا باعث بنتی ہے ،اسلام آباد میں سوئی گیس کے کم دباو¿ کے مسائل حل کے لئے صارفین سوئی گیس شکایات 11 99 پر بتائیں ۔