وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کامسیٹس انٹرنیٹ سروسز کا دورہ ، پنڈ سویکہ ضلع جہلم میں ٹیلی ہیلتھ/ٹیلی میڈیسن سروسز کا افتتاح

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کامسیٹس انٹرنیٹ سروسز کا دورہ اور پنڈ سویکہ ضلع جہلم میں ٹیلی ہیلتھ/ٹیلی میڈیسن سروسز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کے دور دراز علاقوں تک جدید طریقہ علاج متعارف کرانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، ٹیلی ہیلتھ/ٹیلی میڈیسن سروسز کا افتتاح اسی کی ایک …

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کامسیٹس انٹرنیٹ سروسز کا دورہ اور پنڈ سویکہ ضلع جہلم میں ٹیلی ہیلتھ/ٹیلی میڈیسن سروسز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کے دور دراز علاقوں تک جدید طریقہ علاج متعارف کرانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، ٹیلی ہیلتھ/ٹیلی میڈیسن سروسز کا افتتاح اسی کی ایک کڑی ہے۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر کامسیٹس انٹرنیٹ سروسز ناصر جمال نے منصوبہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ کامسیٹس انٹرنیٹ سروسز کا منصوبہ ہے، اس منصوبہ میں مریضوں کو عام طبی سہولتوں کے ساتھ ساتھ مفت الٹرا ساﺅنڈ کی سہولت بھی میسر ہو گی۔ یہ کلینک پنڈ سویکہ ضلع جہلم کے علاوہ گردونواح کے تمام دیہات کو مفت طبی سہولیات مہیا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کلینکس پاکستان میں 12 مزید دیہاتوں میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام کلینکس آپس میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ کے ساتھ منسلک اور جدید آلات سے آراستہ ہیں جہاں پر ماہر ڈاکٹرز مریضوں کو مفت طبی سہولیات مہیا کر رہے ہیں اور تمام مریضوں کی تفصیلات کامسیٹس انٹرنیٹ سروسز کی ویب پورٹل پر محفوظ ہیں۔

مزید خبریں