وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر رہنما عشروں پرانے مسئلہ کشمیر کا ٹھوس حل تلاش کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے یہاں اپوزیشن رہنما حکومت پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز …

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر رہنما عشروں پرانے مسئلہ کشمیر کا ٹھوس حل تلاش کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے یہاں اپوزیشن رہنما حکومت پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں حکومت پہلے دن سے تمام قومی اداروں سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت پاکستان کو کرپشن سے پاک بنانے کے نعرے کے ساتھ اقتدار میں آئی ہے اس حوالے سے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے، حکومت کا اس کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں ، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف کیسز نہیں بنائے بلکہ یہ کیسز ان دونوں جماعتوں کے سابقہ حکومتوں کے دور کے ہیں، نیب قوانین کے تحت دونوں جماعتوں کے رہنماﺅں کے خلاف احتساب کا عمل جاری ہے جو ان کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت قومی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے اپوزیشن کواعتماد میں لینا چاہتی ہے تاہم حزب اختلاف کی جماعتیں بڑے پیمانے پر بدعنوانی میں ملوث اپنے قائدین کے خلاف احتساب کا عمل کو روکنے کا یک نکاتی ایجنڈا رکھتی ہیں۔

مزید خبریں