اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے منگل کو یہاں وزارت امور کشمیر، کشمیر کونسل سیکرٹریٹ، گلگت بلتستان کونسل اور کشمیر سٹیٹ پراپرٹی کے افسران سے الوداعی ملاقات کی۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری امورکشمیر، جوائنٹ سیکرٹری کشمیر کونسل، جوائنٹ سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل، جوائنٹ سیکرٹری وزارت امورکشمیر و گلگت بلتستان کے علاوہ وزارت اور متعلقہ اداروں کے …
وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر کی وزارت امور کشمیر، کشمیر کونسل سیکرٹریٹ، گلگت بلتستان کونسل اور کشمیر سٹیٹ پراپرٹی کے افسران سے الوداعی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے منگل کو یہاں وزارت امور کشمیر، کشمیر کونسل سیکرٹریٹ، گلگت بلتستان کونسل اور کشمیر سٹیٹ پراپرٹی کے افسران سے الوداعی ملاقات کی۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری امورکشمیر، جوائنٹ سیکرٹری کشمیر کونسل، جوائنٹ سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل، جوائنٹ سیکرٹری وزارت امورکشمیر و گلگت بلتستان کے علاوہ وزارت اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر متعلقہ افسران کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق گڈ گورننس قائم کرنے اور اخراجات میں کمی کی بھرپور کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 سالوں میں مختلف اہداف کے حصول کےلئے وزارت کے افسران نے ان تھک محنت کی جس کو وہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔








