وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا این جی آئی آر آئی کی ایوارڈ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے نوجوانوں کی بہتری اور ترقی کا عزم کررکھا ہے۔ وہ نیشنل گراس روٹس آئی سی ٹی ریسرچ اینی شی ایٹو (این جی آئی آر آئی) کی ایوارڈ دیئے جانے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ایگنائیٹ کی طرف سے پورٹل کا اجراءاور چیمپیئن …

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے نوجوانوں کی بہتری اور ترقی کا عزم کررکھا ہے۔ وہ نیشنل گراس روٹس آئی سی ٹی ریسرچ اینی شی ایٹو (این جی آئی آر آئی) کی ایوارڈ دیئے جانے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ایگنائیٹ کی طرف سے پورٹل کا اجراءاور چیمپیئن شپ منعقد کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن نوجوانوں کی کاروباری صلاحیتوں کی ترقی اور علمی صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے دن رات کام کررہی ہے کیونکہ ہمیں پورا یقین ہے کہ نوجوان ہی ملکی ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی نے طلباءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تیارکردہ پراجیکٹس دیکھ کر وہ کہہ سکتے ہیں کہ ان کی ٹیکنیکل صلاحیتیں، دانشمندی اور مہارت نہ صرف قابل ستائش ہے بلکہ اس سے آئی ٹی کے مقامی اور بین الاقوامی مسائل کو ملک کے اندر ہی حل کرنے میں مدد ملے گی جس سے انسانیت کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے این جی آئی آر آئی چیمپئین شپ جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کا جیتنا بڑا اہم ہے اور اب کامیابیوں کا یہ سلسلہ رکنا نہیں چاہئیے اور جیتنے والے ان طلباءکو اپنے ڈیزائن اور نمونہ جات کو مزید ترقی یافتہ بنانا چاہئیے اور اس مرتبہ کامیاب نہ ہونے والوں کو اپنے ڈیزائن اور آئیڈیاز کو مزید بہتر کرنا چاہئیے۔ قبل ازیں ایگنائیٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر یوسف حسین نے کہا کہ مستقبل کی ورک فورس کو تخلیق، پروگرامنگ اور دیگر عملی مہارتوں کی ضرورت پیش آئے گی۔ اس موقع پر وائیٹ کول مشین بنانے کے پراجیکٹ پر اول پوزیشن حاصل کرنے پر عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کراچی کو 4 لاکھ روپے کا کیش پرائز دیا گیا۔ دوسری پوزیشن کی حامل یونیورسٹی آف مینجمنٹ آف ٹیکنالوجی لاہور کو 3 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا جبکہ 2 لاکھ روپے کا تیسرا انعام جی آئی کے آئی نے حاصل کیا۔

Leave a Reply