وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثہ پر اظہار افسوس

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مردان میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کو پیش آنے والے حادثہ میں فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور لیفٹیننٹ طحہ عباسی کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مردان میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کو پیش آنے والے حادثہ میں فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور لیفٹیننٹ طحہ عباسی کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ’’ ایکس ‘‘ پر اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے وطن کی خدمت اور دفاع کے مقدس فریضے کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے اور سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ شہداء قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔