14.4 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ملک میں حالیہ دہشت گردانہ...

وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ملک میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ملک میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی خودمختاری کے تحفظ کو اولین ترجیح دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے،انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ اکٹھے ہوں اور موجودہ سیکیورٹی مسائل سے نمٹنے کے لیے قومی مکالمے میں شامل ہوں۔

۔اتوار کو پی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیرنے ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام کی اہمیت پر زور دیا جو تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور گفت و شنید سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے تمام فریقوں کو ملکی مفاد اور خودمختاری کی خاطر اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے موجودہ مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی دعوت دی۔

- Advertisement -

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ملکی سلامتی اور خودمختاری حکومت کی اولین ترجیح ہے،انہوں نے اس نازک صورتحال میں قومی مکالمے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور ملک کی خودمختاری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں کے پاس ایسے جدید ہتھیار ہیں جو ان کے علاقوں میں آسانی سے دستیاب نہیں ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت افغانستان کے ساتھ مل کر ان دہشت گرد گروپوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)پر بھی زور دیا کہ وہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی بجائے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ٹھوس تجاویز دے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573248

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں