اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر مذہبی ہم آہنگی کے فروغ سمیت دیگر بنیادی انسانی حقوق اور بالخصوص خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے تحفظ کیلئے جامع قانون سازی کی گئی ہے اور اس پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے جس سے بین الاقوامی …
وفاقی وزیر کامران مائیکل کی برطانوی پارلیمانی وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر مذہبی ہم آہنگی کے فروغ سمیت دیگر بنیادی انسانی حقوق اور بالخصوص خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے تحفظ کیلئے جامع قانون سازی کی گئی ہے اور اس پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے جس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے، آئین پاکستان ملک میں بسنے والے تمام شہریوں کو بلاتفریق تمام حقوق کی ضمانت دیتا ہے، اس سلسلہ میں وزارت انسانی حقوق خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کی بروقت فراہمی کیلئے مجوزہ قانون سازی کر رہی ہے اور اس ضمن میں تمام صوبوں کو ساتھ لے کر مطلوبہ اہداف کو بروقت پورا کرنے کیلئے کام ہو رہا ہے۔








