کراچی ۔ 4 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے صوبائی حکومت نے ابھی تک کوئی بڑا منصوبہ شروع نہیں کیا۔ پی ٹی آئی میں الزامات لگانے والے شخص کو پسند کیا جاتا ہے اور عمران خان اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔" اپنا گھر ہاوسنگ …
وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی کی ”اے پی پی“ سے گفتگو
کراچی ۔ 4 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے صوبائی حکومت نے ابھی تک کوئی بڑا منصوبہ شروع نہیں کیا۔ پی ٹی آئی میں الزامات لگانے والے شخص کو پسند کیا جاتا ہے اور عمران خان اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔” اپنا گھر ہاوسنگ اسکیم "کی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جو جلد وزیر اعظم کو پیش کردی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز اے پی پی سے یہاں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اکرم خان درانی نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی رہائش کا مسئلہ کراچی سمیت پورے ملک میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے وزارت کا منصب سنبھالا تو وزیر اعظم سے درخواست کی تھی کہ سرکاری ملازمین کے ہاوس رینٹ میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے مگر سیلاب اور آئی ڈی پیز کی وجہ سے صرف 35 فیصد اضافہ کیا گیا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اس میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔









