اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کوملک بھر میں پذیرائی مل رہی ہے، یہ پروگرام غریب اور بے سہارا لوگوں کو بروقت سہارا مہیا کر رہا ہے۔ ان خیلات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب واثق قیوم عباسی، حاجی امجد محمود چوہدری، سابقہ امیدوار برائے پی پی۔ 10 چوہدری افضل پڑیال اور …
وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی راولپنڈی سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 12 میں احساس کیش ڈسٹری بیوشن سینٹرزکے دورہ کے موقع پر گفتگو
اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کوملک بھر میں پذیرائی مل رہی ہے، یہ پروگرام غریب اور بے سہارا لوگوں کو بروقت سہارا مہیا کر رہا ہے۔ ان خیلات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب واثق قیوم عباسی، حاجی امجد محمود چوہدری، سابقہ امیدوار برائے پی پی۔ 10 چوہدری افضل پڑیال اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بریگیڈیئر (ر) طارق زمان کے ہمراہ راولپنڈی سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 12 کے علاقے علی ٹاؤن ، گرجا اور لکھن میں قائم کردہ احساس کیش ڈسٹری بیوشن سینٹرزکے اچانک دورہ کے موقع پر بات چیت کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے تمام اقدامات کا جائزہ لیا اور موقعہ پر موجود پروگرام سے استفادہ کرنے والے مرد وخواتین کے تاثرات دریافت کئے۔ انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ مستحق لوگ اس پروگرام سے با آسانی اور میرٹ کی بنیاد پر مستفید ہو رہے ہیں۔ تمام موجود لوگوں نے احساس کفالت پروگرام کی شفافیت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے غریبوں کی داد رسی پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ وفاقی وزیر نے احساس کفالت پروگرام کی افادیت پر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے تحت کسی بھی علاقے کے رہائشی جو کیش کی وصولی کے اہل ہیں بلا تفریق احساس پروگرام کے کسی بھی ڈسٹری بیوشن سینٹر سے اپنے حصے کی امدادی رقم وصول کر سکتے ہیں۔ غلام سرور خان نے کہا کہ احساس پروگرام کو ملک بھر میں پذیرائی مل رہی ہے یہ پروگرام غریب اور بے سہارا لوگوں کو بروقت سہارا مہیا کر رہا ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ یہ پروگرام انتہائی منظم اور شفاف انداز میں بلا کسی سیاسی تفریق یا تخصیص کے حقدار لوگوں تک باوقار طریقے سے امداد فاہم کر رہا ہے جو کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے عین مطابق اوروزیر اعظم اور ان کی ٹیم کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وفاقی وزیر نے مزکورہ مراکز پر کیش کی تقسیم کے دوران ضلعی انتظامیہ، پاک فوج اور پولیس کی طرف سے بہترین انتظامات اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ سہولیات بہم پہنچانے پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔









