وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس،ہوائی اڈوں کو آئوٹ سورس کرنے کے حوالے سے بریفنگ

179

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر کو ملک کے تمام بڑے ہوائی اڈوں کو آﺅٹ سورس کرنے کے عمل پر بریفنگ دی گئی۔ جمعہ کو ایوی ایشن ڈویژن کی طرف سے یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا کہ کابینہ کی ہدایات کی روشنی میں بین الاقوامی سطح پر رائج بہترین عوامل کو مد نظر رکھتے ہوئے ابتدائی مرحلہ میں ایک آڈٹ فرم کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ وفاقی وزیر برائے نجکاری میاں محمد سومرو، وزیر اعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین، سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین عاطف آر بخاری، سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن ناصر حسن جامی، ہوابازی ڈویژن اور اتھارٹی کے سینئر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔