راولپنڈی۔4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیمی بل پارلیمانی کمیٹیوں سے متفقہ طور پر منظور کیا گیا ہے، امید ہے کہ پارلیمنٹ سے بھی یہ بل پاس ہو جائے گا، خارجہ و جوہری معاملات پر سب کو ایک ہونا چاہیے، ملک میں بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کا سلسلہ بلاتفریق جاری رہے گا۔ ان خیالات کا …
وفاقی وزیر ہواباز غلام سرور کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
راولپنڈی۔4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیمی بل پارلیمانی کمیٹیوں سے متفقہ طور پر منظور کیا گیا ہے، امید ہے کہ پارلیمنٹ سے بھی یہ بل پاس ہو جائے گا، خارجہ و جوہری معاملات پر سب کو ایک ہونا چاہیے، ملک میں بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کا سلسلہ بلاتفریق جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پی ٹی آئی سیکرٹریٹ راولپنڈی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی آرمی چیفس کو مدت ملازمت میں توسیع دی جاتی رہی، آج ملک کی صورتحال پہلے سے کہیں زیادہ گھمبیر ہے، بھارتی آرمی چیف نے سب سے پہلے پاکستان کو للکارا ہے، اسلئے ملک کی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف کو مدت ملازمت میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل اتفاق رائے سے منظور کیا ہے اور کسی رکن نے مخالفت نہیں کی، امید ہے کہ پارلیمنٹ سے بھی یہ بل اتفاق رائے سے منظور کر لیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ۔ غلام سرور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے اسپانسرڈ دھرنے کی وجہ سے کشمیر کاز کو بہت زیادہ نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس پر میرے بھی تحفظات تھے مگر اس کی توسیع تو اپوزیشن بھی کرنا چاہ رہی تھی، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے پانچ پانچ سال گزارے مگر انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ احستاب کا عمل جاری رہے گا اور جو ریفرنس عدالت میں جا چکے انکا ٹرائل ہو گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایرانی جنرل پر ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہیں اور یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔








