اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے اتوار کو ضلع راولپنڈی میں شہداءکے مزاروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیر نے مختلف جنگوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران مادر وطن پر جانیں نچھاور کرنے والے شہداءکے مزاروں پر پھولوں کی چادریں بھی چڑھائیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خطہ پوٹھوہار کے بہادر لوگوں …
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی راولپنڈی میں شہداءکے مزاروں پر حاضری، فاتحہ خوانی کی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے اتوار کو ضلع راولپنڈی میں شہداءکے مزاروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیر نے مختلف جنگوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران مادر وطن پر جانیں نچھاور کرنے والے شہداءکے مزاروں پر پھولوں کی چادریں بھی چڑھائیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خطہ پوٹھوہار کے بہادر لوگوں نے ملک کے دفاع کے لئے ہمیشہ عظیم قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نشان حیدر کا اعزاز پانے والے محمد سرور شہید، محمد محفوظ شہید، سوار محمد حسین شہید کا تعلق اسی خطہ سے ہے۔








