اسلام آباد ۔ یکم مارچ(اے پی پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پاکستان ریلوے کو جدید استوار پر ترقی دی جا رہی ہے‘ پاکستان ریلوے ترکی کے تجربات سے استفادہ کرے گا،موجودہ ملکی صورتِ حال میں پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت پر ترکی اور ترک عوام کے مشکور ہیں،ترکی پاکستان کا انتہائی قابلِ اعتماد اور بھروسہ مند اسلامی بھائی ہے، پاکستان ترکی ہمیشہ ساتھ ساتھ ہیں۔ …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفےٰ یر داکل سے ملاقات کے دوران گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم مارچ(اے پی پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پاکستان ریلوے کو جدید استوار پر ترقی دی جا رہی ہے‘ پاکستان ریلوے ترکی کے تجربات سے استفادہ کرے گا،موجودہ ملکی صورتِ حال میں پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت پر ترکی اور ترک عوام کے مشکور ہیں،ترکی پاکستان کا انتہائی قابلِ اعتماد اور بھروسہ مند اسلامی بھائی ہے، پاکستان ترکی ہمیشہ ساتھ ساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفےٰ یر داکل سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکی کے درمیان ریل منصوبوں میں شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر ریلوے کی ترکی ریل کمپنیوں کو ایم ایل ٹو اور تھری‘کوئٹہ، زاہدان اور تافتان (ایران) ریل لائن کی اپ گریڈیشن میں شراکت داری کی دعوت دی ۔انہوںنے کہاکہ خواہش ہے کہ ترک صدر طیب اردگان کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان، ترکی ریل شراکت داری پر بھی عملی اقدامات ہوں،ترکی لوکوموٹو فیکٹری رسالپور میں شراکت داری کرے، پاکستان ریلوے تعاون کرے گا۔انہوں نے کہاکہ خوشی ہے کہ ترکی کی نجی ریل کمپنیاں مال اور مسافر بردار بوگیوں کے جاری ٹینڈر میں دلچسپی لے رہی ہیں۔ترک سفیر یر داکل نے کہاکہ ترکی پاکستان کو ہاوسنگ، سیاحت اور انفرا سٹرکچر کی ترقی میں بھر پور مہارت اور شراکت داری فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔








