وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر شائستہ خان جدون کا قبرستان کیلئے مختص جگہ کا دورہ

"قبرستان کے لیے مختص جگہ کا دورہ کرکے دستیاب سہولیات اور ترقیاتی ضروریات کا جائزہ لیا گیا تاکہ عوام کو بہتر بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔” — ڈاکٹر شائستہ خان جدون

ایبٹ آباد۔ 27 جون (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ خان جدون نے سابق ممبر کینٹ بورڈ ذوالفقار علی بھٹو کے ہمراہ میر پور کنٹونمنٹ بورڈ کے زیرانتظام قبرستان کیلئے مختص جگہ کا دورہ کیا۔

ہفتہ کو ترجمان وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے قبرستان کے مسئلہ کا جائزہ لیا اور کنٹونمنٹ قبرستان سے متعلق عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی کروائی کہ قبرستان کے مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ عوام کو قبرستان کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ قبل ازیں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر شائستہ خان جدون سے فاؤنڈر پریذیڈنٹ ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایبٹ آباد صائمہ رضوان شاہ، وائس پریذیڈنٹ ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایبٹ آباد بصیرت شیخ، ایگزیکٹو ممبر مریم دین اور ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایبٹ آباد کی ممبران شفق، سعدیہ اور نبیلہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ خان جدون کو پارلیمانی سیکرٹری برائے فوڈ، سیکیورٹی اینڈ ریسرچ مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مزید برآں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ جدون نے حبیب اللہ کالونی میں جدون ہاؤس جا کر سابق رکن صوبائی اسمبلی عنایت اللہ خان جدون سے اہم ملاقات کی اور ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال۔ اس موقع پر صدر کینٹ ذوالفقار علی بھٹو اور جنرل سیکرٹری کینٹ ارشد محمود، صدر ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد فوزیہ وحید، سینئر ایڈووکیٹ سردار امبر مقصود، سوشل میڈیا ٹیم کے عہدیداران اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید خبریں