اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وفاقی پولیس کے شہید پولیس جوانوں ثقلین اور خرم تنولی پر فائرنگ کے واقعہ کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ایف آئی آر 302،324،353، 136اورتعزیرات پاکستان کی دفعہ 34 کے تحت ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی طارق رائوف کی مدیت میں درج کردی گئی ہے۔اس مقدمے کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد پولیس پہلے ہی دو تحقیقاتی کمیٹیاں تشکیل دے …
وفاقی پولیس کے شہید پولیس جوانوں ثقلین اور خرم تنولی پر فائرنگ کے واقعہ کی ایف آئی آر درج کرلی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وفاقی پولیس کے شہید پولیس جوانوں ثقلین اور خرم تنولی پر فائرنگ کے واقعہ کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ایف آئی آر 302،324،353، 136اورتعزیرات پاکستان کی دفعہ 34 کے تحت ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی طارق رائوف کی مدیت میں درج کردی گئی ہے۔اس مقدمے کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد پولیس پہلے ہی دو تحقیقاتی کمیٹیاں تشکیل دے چکے ہیں جن میں سے ایک کمیٹی کی سربراہی ایس پی انویسٹی گیشن اور دوسری کی ایس پی سی ٹی ایف کو سونپی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ رات 8:15 تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں پولیس ناکے پر فائرنگ کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ دو لڑکے کیرج فیکٹری کی طرف سے گرین بیلٹ پر آئے ،ایک نے گرے رنگ کے کپڑے اوردوسرے نے ہلکے سبز رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے ، ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کی عمریں 24 سے 25 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ ایک ملزم نے ثقلین حیدر پر اور دوسرے نے خرم شہزاد پر فائرنگ کی ، ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے لمبے بال رکھے ہوئے تھے اور دونوں ملزمان 6/6 فائر کئے۔ بعدازاں سروس روڈ کی طرف فرار ہوگئے۔واقعہ کی ایف آئی آر سی ٹی ایف نے درج کرلی ہے۔








