اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات، 30دنوں سے جاری کرفیو اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان یک زبان ہو کر عالمی فورمزکا ہر دروازہ کھٹکھٹائے گا ، ہر جمعہ کوکشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری رہے گا ،کامیاب سفارتکاری کی بدولت یورپین پارلیمنٹ اور او آئی …
وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، عمر ایوب خان اور ندیم بابر کی مشترکہ پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات، 30دنوں سے جاری کرفیو اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان یک زبان ہو کر عالمی فورمزکا ہر دروازہ کھٹکھٹائے گا ، ہر جمعہ کوکشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری رہے گا ،کامیاب سفارتکاری کی بدولت یورپین پارلیمنٹ اور او آئی سی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر بارے موثر آواز بلند ہوئی ہے ،وزیراعظم عمران خان کی تگ و دو سے ناصرف مودی سرکار کا بیانیہ اور موقف مسترد ہوا بلکہ حق ،سچ ،اصول پر مبنی موقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے ،وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ گھروں پر کام کرنے والے ملازمین اور بھٹہ خشت پر کام کرنے والے ملازمین کی بہتری ، ان کے حقوق کے تحفظ اور انکو اور ان کے خاندانوں کو صحت تعلیم وغیرہ کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیں ،کابینہ نے وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے اسلامی کلینڈر کے حوالے سے مرتب کی جانے والی رپورٹ وزارتِ مذہبی امور کو بھجوانے کی منظوری دی تاکہ اس پر غور کیا جا سکے، جماعت اول سے جماعت پانچ تک کا یکساں نصاب مارچ 2020تک تیار کر لیا جائے گا، مدارس اصلاحات تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار ہوئی ہیں جن پر سب کا اتفاق ہے،اصلاحات کی رو سے یہ فیصلہ ہوا ہے کہ تمام دینی مدارس کو وزارتِ تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رجسٹر کر ے گی،رجسٹریشن نہ کرانے والے مدارس کو بند کر دیا جائے گا، مدارس کے طالبعلم آٹھویں، دسویں اور بارویں کے امتحانات بورڈ کے تحت دیں گے۔








