وفاقی ہسپتالوں کے ملازمین کیلئے 2014 سے منجمد کیے گئے ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی کے حوالے سے اہم پیش رفت

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وفاقی ہسپتالوں کے ملازمین کے لیے 2014 سے منجمد کیے گئے ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ملازمین گزشتہ کئی برسوں سے اس الاؤنس کی بحالی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ت رجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ حامد یعقوب کے ہمراہ وزیر خزانہ سے خصوصی …

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وفاقی ہسپتالوں کے ملازمین کے لیے 2014 سے منجمد کیے گئے ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ملازمین گزشتہ کئی برسوں سے اس الاؤنس کی بحالی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ت

رجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ حامد یعقوب کے ہمراہ وزیر خزانہ سے خصوصی ملاقات کی ہے جس میں ملازمین کے دیرینہ اور جائز مطالبات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی پر اصولی اتفاق کر لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اس فیصلے کی حتمی منظوری کے لیے وزارت خزانہ جلد ہی وزیر اعظم پاکستان کو باقاعدہ سمری ارسال کرے گی۔وفاقی ہسپتالو ں کے ملازمین کی جانب سے اس پیش رفت کو مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے اور اُمید ظاہر کی جا رہی ہے کہ جلد از جلد اس الاؤنس کی بحالی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

 

مزید خبریں