اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وفا قی وزیر بر ائے ریلو ے شیخ رشید احمد سے چائنا ریلوے انجینئرنگ کارپوریشن (سی آر ای سی) کے ڈائر یکٹر جنرل زہی نم ژیانگ نے منگل کو وزارت ریلوے میں ملاقات کی اور پاکستان ریلوے میں بہتری کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وفاقی وزیر ریلوے نے واضح کیا کہ پاکستان کی چین کے ساتھ پرانی اور دائمی دوستی …
وفا قی وزیر بر ائے ریلو ے شیخ رشید احمد سے چائنا ریلوے انجینئرنگ کارپوریشن کے ڈائر یکٹر جنرل زہی نم ژیانگ کی ملاقات، پاکستان ریلوے میں بہتری کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وفا قی وزیر بر ائے ریلو ے شیخ رشید احمد سے چائنا ریلوے انجینئرنگ کارپوریشن (سی آر ای سی) کے ڈائر یکٹر جنرل زہی نم ژیانگ نے منگل کو وزارت ریلوے میں ملاقات کی اور پاکستان ریلوے میں بہتری کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وفاقی وزیر ریلوے نے واضح کیا کہ پاکستان کی چین کے ساتھ پرانی اور دائمی دوستی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے سی پیک کی کامیابی می بھر پور کردار ادا کرے گی، ہم ایم ایل ون کے علاوہ دیگر منصوبوں پر بھی چین کی معاونت کے خواہاں ہیں۔ انہوں واضح کیا کہ وزیراعظم عمران خان کی کرپشن سے متعلق زیروٹالرنس پالیسی ہے اس موقع پر چیئرمین ریلوے جاوید انور، سی ای او آفتاب اکبر، سیکرٹری ریلوے بورڈ فرخ تیمو گلزئی اور مریم گیلانی ودیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔








