ولیمسن کی سنچری ناکافی ثابت، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے ہرا دیا

ویلنگٹن۔03 مارچ (اے پی پی) انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی، کیوی ٹیم 234 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنا سکی، کپتان کین ولیمسن آخر دم تک انگلش باﺅلرز کے …

ویلنگٹن۔03 مارچ (اے پی پی) انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی، کیوی ٹیم 234 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنا سکی، کپتان کین ولیمسن آخر دم تک انگلش باﺅلرز کے سامنے ڈٹے رہے تاہم ان کی 112 رنز کی دلکش اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، ٹام کیورن اور کرس ووکس نے آخری دو اوورز میں 22 رنز کا دفاع کر کے کیویز کی جیت کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا، معین علی نے 3 وکٹیں لیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

مزید خبریں