ہملٹن۔2 مارچ (اے پی پی)کین ولیمسن کی ناقابل شکست ڈبل سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کی بنگلہ دیش کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی، میزبان ٹیم نے بنگلہ دیش کی پہلی اننگز 234 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز 715 رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دی، ولیمسن نے ڈٹ کر بنگال ٹائیگرز کے باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار ڈبل سنچری سکور کی، وہ 200 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، کولن ڈی گرینڈ ہوم نے 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 76 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ہنری نیکولز 53 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم نے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 174 رنز بنا لئے تھے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 307 رنز درکار ہیں، تمیم اقبال 74 رنز بنا کر نمایاں رہے، سومیا سرکار 39 اور کپتان محموداللہ 15 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔