نیویارک ۔ یکم مارچ(اے پی پی) دنیا بھر کے سیاستدانوں، تجزیہ کاروں، مصنفین، رائے عامہ کے ماہرین اور صحافیوں وزیر اعظم عمران خان نے سرحد پارکے حملے سے پیدا سنگین بحران سے باوقار طور پر نمٹنے پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی ہے۔ امریکہ کے جنوبی ایشیائی امور کے ماہر نے کہا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت میں بڑا اضافہ ہو گا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو …
سنگین بحران سے باوقار طور پرنمٹنے پروزیراعظم عمران خان کی دنیا بھر میں تعریف

مزید خبریں
نیویارک ۔ یکم مارچ(اے پی پی) دنیا بھر کے سیاستدانوں، تجزیہ کاروں، مصنفین، رائے عامہ کے ماہرین اور صحافیوں وزیر اعظم عمران خان نے سرحد پارکے حملے سے پیدا سنگین بحران سے باوقار طور پر نمٹنے پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی ہے۔ امریکہ کے جنوبی ایشیائی امور کے ماہر نے کہا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت میں بڑا اضافہ ہو گا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیٹیرس اور دنیا بھر ملکوں نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے قیدی بھارتی پائلٹ کو امن کے لئے خیر سگالی طور پر رہا کرنے کا خیر مقدم کیاگیا ہے کیونکہ یہ جنوبی ایشیائی دونوں پڑوسیوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی میں کمی لانے کی طرف اہم قدم ہے۔ نیویارک ٹائمز نے کہا کہ سابق گزشتہ موسم گرما میں وزیراعظم بننے والے سابق کرکٹر سٹار عمران خان نے بحران کے آغاز میں ہی عوام میں پرسکون رہنے کی کوشش کی اور کشیدگی میں کمی لانے پر زور دیا اور انہوں نے پلوامہ حملہ کے قابل عمل شواہد فراہم کرنے کی صورت میں بھارت کو تحقیقات کرنے اور تعاون کی پیش کش کی۔ امریکہ کے ولسن سینٹر میں ایشیا پروگرام کے ڈائریکٹر مائیکل کگلیمان نے سی این این کو بتایا کہ پورے ملک کے عوام عمران خان کی حمایت کریں گے اور خان کی سیاسی آزمائش کے اس بحران سے ممکنہ طور پر خان کی مقبولیت میں بڑا اضافہ ہو گا ۔امریکی نشریاتی ادارہ سی این این کی ایک رپورٹ میں وزیراعظم عمران خان کے تدبرکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جس ٹھنڈے دل و دماغ سے کام لیا اور حالات کو قابو میں رکھا ،وہ ان کی اس قائدانہ صلاحیت کی عکاسی کرتا ہے جس کی بہت سے توقع رکھتے ہیں۔رپورٹ میں بروکلین انسی ٹیوٹ واشنگٹن ڈی سی کی وزٹنگ فیلو مدیحہ افضل کہتی ہیں کہ عمران خان نے اصل میں ایک امتحان پاس کر لیا ،یہ صورتحال ان کی انتظامیہ کا پہلا بحران تھا جس کو حل کرنے میں وہ کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مخالف بھی ان کو سراہنے لگے ہیں اور ایک عام پاکستانی یہ سمجھنے لگا ہے کہ وزیراعظم کے نہایت ناپ تول کر قدم اٹھانے سے وہ دروازے کھل گئے ہیں جہاں دونوں فریقین مل بیٹھ سکتے ہیں۔نیویارک ٹائمز بعض سفارتی حلقوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہتا ہے کہ عمران خان بھارت کے مقابلے اپنا مقدمہ جیت گئے ہیں ان کی اولین ترجیح ملک کی معیشت کو ابھارنا ہے۔








