اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) رواں مالی سال کے تیسری سہ ماہی میں ونڈپاورکمپنی ماسٹرگروپ کو 489 ملین روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ماسٹرگروپ کو 489ملین روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا جو دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں کم ہے، دوسری سہ ماہی میں کمپنی کو534 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔