ٹوکیو۔16نومبر (اے پی پی):ڈنمارک کے نامور کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ وکٹر ایکسلسن بی ڈبلیو ایف جاپان ماسٹرز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
۔ 29 سالہ ڈینش بیڈمنٹن سٹار نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں ملائیشین حریف کھلاڑی این جی زی یونگ کو1-2 سیٹس سے شکست دی۔ بی ڈبلیو ایف جاپان ماسٹرز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے کماموٹو میں کماموٹو پریفیکچرل جمنازیم،کماموٹو ، جاپان میں جاری ہیں ۔جاپان کے کماموٹو میں کماموٹو پریفیکچرل جمنازیم میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں ڈنمارک کے نامور کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ وکٹر ایکسلسن نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ملائیشین حریف کھلاڑی این جی زی یونگ کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹس سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
فاتح کھلاڑی وکٹر ایکسلسن کی فتح کا سکور 22-20، 11-21 اور 18-21 تھا۔ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ انڈونیشیا کے لیونارڈس جوناتن کرسٹی سے ہوگا۔