وہاڑی،پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صحت دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، تین فوڈ پوائنٹس کو ایک لاکھ 80 ہزار جرمانہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ رمیض ظفر کی سربراہی میں ضلع وہاڑی میں مختلف فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کرتے ہوئے ناقص اور مضر صحت خوراک کی تیاری و فروخت کے خلاف کارروائی کی

وہاڑی ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ رمیض ظفر کی سربراہی میں ضلع وہاڑی میں مختلف فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کرتے ہوئے ناقص اور مضر صحت خوراک کی تیاری و فروخت کے خلاف کارروائی کی، لڈن روڈ، سات کلومیٹر ملتان روڈ اور عارف بازار بورے والا میں کارروائی کے دوران معروف برانڈز کے نام سے جعلی مصالحہ جات کی پیکنگ کرنے پر مصالحہ چکی مالک کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا جبکہ 20 کلو ناقص مصالحہ جات اور پیکنگ مٹیریل ضبط کرلیا گیا، ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق معروف ڈیپارٹمنٹل سٹور کے گروسری سیکشن میں ناقص صفائی، فریزر کی صفائی نہ ہونے، سٹوریج ایریا میں حشرات کی بھرمار اور خوراک رکھنے کے لیے آلودہ و ناقص ٹوکریوں کے استعمال پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، اسی طرح کچن میں زائد المیعاد اشیاء کی موجودگی اور ٹوٹے و آلودہ فریزر میں خوراک رکھنے پر معروف ریسٹورنٹ کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ دیگر فوڈ پوائنٹ کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی، ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر مضر صحت اور ملاوٹ شدہ خوراک کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور خوراک کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.

مزید خبریں