ویتنام، شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 10 افراد ہلاک ،22 زخمی

ہنوئی۔30اکتوبر (اے پی پی):ویتنام کے وسطی صوبوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کے باعث 10 افراد ہلاک ،22 زخمی اور 8 لاپتہ ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق ویتنام ڈیزاسٹر اینڈ ڈائیک مینجمنٹ اتھارٹی نے جمعرات کو رپورٹ میں بتایا ہے کہ 1,28,000 سے زائد مکانات زیرِ آب آگئے، 51 مکانات منہدم یا بہہ گئے اور 120 سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ تقریباً 90 دیہات اور محلوں میں …

ہنوئی۔30اکتوبر (اے پی پی):ویتنام کے وسطی صوبوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کے باعث 10 افراد ہلاک ،22 زخمی اور 8 لاپتہ ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق ویتنام ڈیزاسٹر اینڈ ڈائیک مینجمنٹ اتھارٹی نے جمعرات کو رپورٹ میں بتایا ہے کہ 1,28,000 سے زائد مکانات زیرِ آب آگئے، 51 مکانات منہدم یا بہہ گئے اور 120 سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ تقریباً 90 دیہات اور محلوں میں سیلاب آیا۔

سیلاب کے باعث تقریباً 4,300 ہیکٹر دھان اور دیگر فصلیں زیرِ آب آگئیں، 650 ہیکٹر سے زائد پھلدار درختوں کو نقصان پہنچا اور 16,300 سے زیادہ مویشی اور پولٹری ہلاک ہوگئے۔ شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی قومی شاہراہیں اور درجنوں مقامی سڑکیں بند ہوگئی ہیں جس سے مختلف صوبوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقامی حکام امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور متاثرہ افراد کو ہنگامی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔