نئی دہلی ۔4اگست (اے پی پی):ویتنام کے وزیراعظم فام مِن چِن اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے سکیورٹی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیاہے۔ویتنام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے دہلی میں ہونے والی دونوں رہنماوں کی ملاقات کے بعد جاری مشترکہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انسانی وسائل کی ترقی، سائبر سکیورٹی اور میری ٹائم سکیورٹی سمیت کئی شعبوں میں دفاعی اور …
ویتنامی وزیرِ اعظم کی بھارتی وزیرِ اعظم سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

مزید خبریں
نئی دہلی ۔4اگست (اے پی پی):ویتنام کے وزیراعظم فام مِن چِن اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے سکیورٹی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیاہے۔ویتنام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے دہلی میں ہونے والی دونوں رہنماوں کی ملاقات کے بعد جاری مشترکہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انسانی وسائل کی ترقی، سائبر سکیورٹی اور میری ٹائم سکیورٹی سمیت کئی شعبوں میں دفاعی اور سلامتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
رہنماؤں نے بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے، جہاز رانی اور اس کے اوپر پروازوں کی آزادی کو یقینی بنانے کی اہمیت کا بھی اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ پانیوں میں خودمختاری کے دعویداروں کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو تنازعات میں اضافے کا سبب بنیں۔








