ہنوئی۔5دسمبر (اے پی پی):ویتنام کے جنوبی شہر ہو چی منہ سٹی کے ریسٹورنٹ میں آتشزدگی سے4 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق آگ جمعہ کی صبح 5 بجے کے قریب ریسٹورنٹ کے کچن میں لگی ، دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے دو بچے، جن کی عمریں 2 اور 7 سال تھیں، اور دو خواتین، جن کی عمریں 35 سے 40 سال کے درمیان تھیں جاں بحق ہو گئیں۔ریسکیو …
ویتنام ، ریسٹورنٹ میں آتشزدگی سے4افراد ہلاک

مزید خبریں
ہنوئی۔5دسمبر (اے پی پی):ویتنام کے جنوبی شہر ہو چی منہ سٹی کے ریسٹورنٹ میں آتشزدگی سے4 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق آگ جمعہ کی صبح 5 بجے کے قریب ریسٹورنٹ کے کچن میں لگی ، دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے دو بچے، جن کی عمریں 2 اور 7 سال تھیں، اور دو خواتین، جن کی عمریں 35 سے 40 سال کے درمیان تھیں جاں بحق ہو گئیں۔ریسکیو آپریشن میں 50 سے زائد فائر فائٹرز نے حصہ لیا اور 30 منٹ میں آگ پر قابو پا لیا ۔حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔








