ویتنام میں بس اور موٹر سائیکل کے تصادم سے 2 افراد ہلاک

ہنوئی۔24نومبر (اے پی پی):ویتنام میں بس اور موٹر سائیکل کے تصادم سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ ویتنام کے سرکاری خبر رساں ادارے وی این اے کے مطابق دارالحکومت ہنوئی میں ایک پل پر ٹریفک حادثے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ایک مسافر بس نے دورانِ سفر کنٹرول کھو دیا اور اسی سمت میں جانے والی ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل …

ہنوئی۔24نومبر (اے پی پی):ویتنام میں بس اور موٹر سائیکل کے تصادم سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ ویتنام کے سرکاری خبر رساں ادارے وی این اے کے مطابق دارالحکومت ہنوئی میں ایک پل پر ٹریفک حادثے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک مسافر بس نے دورانِ سفر کنٹرول کھو دیا اور اسی سمت میں جانے والی ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل کے دونوں سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔تصادم کے بعد بس پل کی حفاظتی ریلنگ سے جا ٹکرائی اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔