آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم کشمیر ،خیبرپختونخوا، شمال مشرقی /جنو بی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم کشمیر ،خیبرپختونخوا، شمال مشرقی /جنو بی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال صورتحال کے پیش نظرکمزورمون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ مغربی ہوائوں کا ایک کمزور سلسلہ بھی ملک کے شمالی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب،خیبرپختونخوا ، کشمیر ، گلگت بلتستان اور ژوب میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب جوہرآباد 58، سرگودھا سٹی 57، منڈی بہائوالدین 20، اوکاڑہ 14 ، شیخوپورہ 15، حافظ آباد 12، فیصل آباد 09، چکوال 12، جہلم 07، اسلام آباد (گولڑہ، سیدپور 05، زیرو پوائنٹ 01)، منگلا 05، اٹک 04، لاہور سٹی01، جھنگ ، ملتان 01،خیبر پختونخوا: تخت بھائی 47، کاکول 16، پاراچنار 01 ،اپر دیر 03، ڈیرہ اسماعیل خان (ائیرپورٹ ،سٹی 02، کالام 01،کشمیر: کوٹلی 08،گلگت بلتستان: بونجی 03،بلوچستان: ژوب میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت ، سبی 44، دالبندین 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں