ویتنام میں شدید بارشوں اور سیلاب سےاموات 37 ہوگئیں

ہنوئی۔3نومبر (اے پی پی):ویتنام کے وسطی علاقوں میں حالیہ دنوں کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 37 ہو گئی ہے،5 افراد لاپتہ اور 78 زخمی ہوگئے ہیں۔ شنہوا کے مطابق یہ اعداد و شمار ویتنام ڈیزاسٹر اینڈ ڈائیک مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے جاری بیان میں بتائے گئے ہیں۔ اتھارٹی کے مطابق 12 ہزار 600 سے زائد مکانات تاحال زیرِ آب ہیں، 103 مکانات مکمل طور …

ہنوئی۔3نومبر (اے پی پی):ویتنام کے وسطی علاقوں میں حالیہ دنوں کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 37 ہو گئی ہے،5 افراد لاپتہ اور 78 زخمی ہوگئے ہیں۔ شنہوا کے مطابق یہ اعداد و شمار ویتنام ڈیزاسٹر اینڈ ڈائیک مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے جاری بیان میں بتائے گئے ہیں۔

اتھارٹی کے مطابق 12 ہزار 600 سے زائد مکانات تاحال زیرِ آب ہیں، 103 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 451 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔سیلاب کے باعث تقریباً 7 ہزار 900 ہیکٹر رقبے پر کھڑی فصلیں زیرِ آب آگئیں، 64 ہزار سے زائد مویشی اور پولٹری ہلاک ہوئے، جبکہ آبپاشی کے نظام اور دریا کے کناروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔